Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سندھ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سندھ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شرجیل کی سنچری کے بعد رومان رئیس کی ہیٹ ٹرک کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 45 رنز ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سندھ  نے  پہلے کھیلتے ہوئے سات  وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا لیے۔ شرجیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ۔ شرجیل نے تیرہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 56 بالوں پر 101 رنز بنائے۔ شان مسعود 22 اور سعود شکیل 26، سرفراز احمد 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔ 197 کے ہدف کے جواب میں سدرن کی ٹیم 151 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

رومان رئیس نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ انور علی ،دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔ شرجیل خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ سدرن کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔