Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ناردرن اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ناردرن اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
September 24, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پہلے روز کھیلے گئے میچز میں ناردرن اورخیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں  پہلے روز کھیلے  گئے میچز میں  ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں  اور خیبر پختونخوا نے  سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے  شکست دی ۔

بلوچستان  کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ۔ عماد بٹ نے 34 اور کاشف  بھٹی نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناردرن کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ناردرن نے 140 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ناردرن کی جانب سے حیدر علی نے 58 اور آصف علی نے  43 رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  بیس اوورز میں 187 رنز بنائے۔ محمد رضوان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

188رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی ۔ محمد اخلاق 62 رنز بنا سکے ۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔