Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبر پختونخوا کی بلوچستان کو 55 رنز سے شکست

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبر پختونخوا کی بلوچستان کو 55 رنز سے شکست
October 2, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا (کے پی کے) نے بلوچستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

کے پی کے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہو ئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ محمد رضوان 40، صاحب زادہ فرحان 43 اور افتخار احمد 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بلوچستان کی طرف سے کاشف بھٹی نے 2، کامران شہزاد، جنید خان اور عماد بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم جواب میں نو وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنا سکی، سہیل اختر 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کے پی کے کی طرف سے آصف آفریدی اور ارشد اقبال نے تین، تین شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آصف آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔