Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سنٹرل پنجاب کو ناردرن نے 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سنٹرل پنجاب کو ناردرن نے 6 وکٹوں سے شکست دیدی
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم کی 63 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز پر باؤلرز نے پانی پھیر دیا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے گیارہویں میچ میں سنٹرل پنجاب کو ناردرن نے 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سینٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، جس میں بابر اعظم کے 105، احمد شہزاد کے 37، شعیب ملک کے 31 رنز اور محمد اخلاق کے 21 رنز شامل تھے۔

جواب میں ناردر ن کے حیدر علی نے سینٹرل پنجاب کے باؤلرز کی خوب دھنائی کی۔ انہوں نے 53 گیندوں پر ناقابل شکست رہتے ہوئے 105 رنز بنائے ،جس میں 6 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ محمد نواز نے 41 اور آصف علی نے 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

حسن علی 4 اوورز میں 46، فہیم اشرف 42 رنز دیکر مہنگے ترین باؤلرز ثابت ہوئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔