Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
October 12, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آخری میچوں سندھ نے بلوچستان ، کے پی کے نے ناردرن کو شکست دے دی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ سندھ نے 114 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ محمد طلحہ نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے میچ میں کامران غلام کی 110 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت کے پی کے نے ناردرن کو 92 رنز سے ہرا دیا ۔ کامران کی اننگز میں 10 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے ۔ افتخار احمد 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سدرن اور بلوچستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔