Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
September 25, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ کے پی کے نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

خیبر پختونخوا کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ صاحب زادہ فرحان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کے پی کے نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کے پی کے نے 153 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دفاعی چیمپئن کے پی کے کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔

ایونٹ کے پانچویں میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عمران 54 بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کے پی کے کی طرف سےعمران خان نے چار اور شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کے پی کے نے سدرن کو ٹی ٹوئنٹی کا سبق سکھا دیا ،اور ہدف انیس اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا۔ صاحب زادہ فرحان 73 اور محمد رضوان 64 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

عمران خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔