Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نورمقدم قتل کیس، پولیس نے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

نورمقدم قتل کیس، پولیس نے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا
September 11, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نورمقدم قتل کیس میں پولیس نے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔

ملزم ظاہر جعفر کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعلق رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل ہو گا۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف کیا کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو اسے قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق اس نے والد کو قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمارے بندے آکر لاش ٹھکانے لگادیں گے۔