Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی دینے کیلئے تاریخی کہانیوں پر فلمیں بنانا ہوں گی، وزیراعظم

نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی دینے کیلئے تاریخی کہانیوں پر فلمیں بنانا ہوں گی، وزیراعظم
October 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی دینے کے لیے تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے۔ صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔