Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کی کورونا ویکسین جعلی انٹری میں ملوث 2 ملزم گرفتار

نوازشریف کی کورونا ویکسین جعلی انٹری میں ملوث 2 ملزم گرفتار
September 25, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کو کورونا ویکسین لگنے کی جعلی انٹری کے واقعہ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے، پولیس نے تفتیش بھی شروع کردی۔

جس شخص کے کہنے پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں موجود نہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو سازش قرار دیا۔ دو ملزم گرفتار ہیں، ملزم نوید جرمنی باہر بھاگ گیا، اسے بھی واپس لائیں گے۔

لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں ویکسین لگنے کا اندراج کیا گیا تھا۔ نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اندراج اپ لوڈ کردیا گیا تھا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس کو بھی پنجاب حکومت نے معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔