Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہنگائی نیچے نہیں آئے گی، شوکت ترین

مہنگائی نیچے نہیں آئے گی، شوکت ترین
October 16, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے مہنگائی نیچے نہیں آئے گی۔ حکومت چالیس فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دے گی۔

شوکت ترین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس بریفنگ میں بتایا موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جامع اقدامات لیئے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی ، بیوریجز انڈسٹری کی بہتری شامل ہے۔ ہمارا ہدف ہے کے اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے۔ عام آدمی کی بہتری اور آسانی کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت بوٹم اپ اپروچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا پاکستان میں ستمبر 2021 کے دوران 2.7 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ  ترسیلات زر نے اپنی مضبوط رفتار جاری رکھی اور جون 2020 سے 2 بلین ڈالر سے زیادہ پر قائم ہے۔ یہ مسلسل 7 واں مہینہ ہے جب آمدنی اوسطا 2.7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ شرع نمو کے لحاظ سے ستمبر کے مہینے میں ترسیلات زر میں 16.9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر آمدنی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 8.0 بلین ڈالر کی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021 کے دوران ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب سے حاصل کی گئی جو کہ 681 ملین ڈالر تھی جبکہ متحدہ عرب امارات 502 ملین ، برطانیہ سے 370 ملین اور امریکہ سے 245 ملین ڈالر تھیں۔ موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے باضابطہ چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے فعال پالیسی جیسے اقدامات ، کوویڈ 19 کے پیش نظر سرحد پار سفر کو کم کرنے  اور غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ کے حالات نے گزشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔