Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا کے وار لگاتار، مزید 71 افراد جان سے گئے

ملک میں کورونا کے وار لگاتار، مزید 71 افراد جان سے گئے
September 19, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے۔ خطرناک وائرس سے مزید 71 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کے 2 ہزار 580 نئے کسیز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 126، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 114، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240، بلوچستان میں 32 ہزار 757 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 732 کیسز کی تعداد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 71 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 31 ، کے پی میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 206 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.68 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 027 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ88 لاکھ 52 ہزار 460 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 533 مریض ونٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 5 ہزار 204 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔