Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ، پولنگ کا وقت ختم

ملک میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ، پولنگ کا وقت ختم
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ شہری بارش کے باوجود ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔ خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں پیش پیش رہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر بھی ووٹرز کی قطاریں لگی رہیں ۔ لاہور میں بارش کے باعث ٹرن آؤٹ کم رہا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن مجموعی طور پر پرامن رہے۔ لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات رپورٹ ہوئے۔ ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ وارڈ میں پولنگ اسٹیشن نمبر چھ پر کارکنوں  میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ کراچی کلفٹن وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے دو مشکوک افراد زیرحراست ہوئے۔ لاہور کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کی 42 نشستوں پر پولنگ  ہوئی ۔ کراچی میں  چھ کنٹونمنٹ بورڈز کی نشستوں پر 343 امیدوار مدمقابل تھے ۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا۔ پولنگ پرامن انداز میں ہوئی ۔ بعض پولنگ کے باہر ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔ الیکشن کمیشن نے قواعد کی خلاف ورزی پر ارکان اسمبلی علی زیدی، راجہ اظہر، اکرم چیمہ اور فہیم خان کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات دیئے گئے۔