Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں مہنگائی عارضی ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا، رضا باقر

ملک میں مہنگائی عارضی ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا، رضا باقر
October 21, 2021 --- ویب ڈیسک

مانچسٹر (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی عارضی ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس اور کمیونٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔ امریکا میں جتنی اب مہنگائی ہوئی ہے گزشتہ 20 سے 30 سال میں اتنی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکسانیوں کو فائدہ ہوا ۔ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پر عملدرآمد ہو گیا۔