Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل سج گیا۔ بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئی۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لائنیں لگی ہیں۔ خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ دو سو انیس وارڈز میں پانچ سو انسٹھ امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

پنجاب میں بیس، کے پی میں گیارہ، سندھ میں آٹھ اور بلوچستان میں تین کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ کراچی میں چھ کنٹونمنٹ بورڈز کے بیالیس وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

لاہور کے دو کنٹونمنٹ بورڈز میں بیاسی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ہو رہی ہے۔ اٹک،  کامرہ، راولپنڈی، چکلالہ، ٹیکسلا، واہ، مری میں بھی پولنگ جاری ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن میں ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ بزرگ ووٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ کہیں بزرگ خواتین کسی کے سہارے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو کہیں معذور افراد وہیل چیئرز پر پولنگ اسٹیشن آئے۔ ملتان میں دونوں ٹانگوں سے معذور امجد علی کو کرسی پر بٹھا کر لایا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔