Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی، مزید 17 افراد کا انتقال

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی، مزید 17 افراد کا انتقال
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی، ایک عشاریہ 60 فیصد پر آگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 720 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ایک روز کے دوران 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 269 ہوگئیں۔ مجموعی کیسز بھی 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہوگئے جبکہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے