Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار لگاتار، مزید 81 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار لگاتار، مزید 81 افراد انتقال کر گئے
September 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو ستانوے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 327 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 897 نئے کسیز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 922 ہو چکی ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 348 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ، بلوچستان میں 32 ہزار 772 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز کی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.10 فیصد رہی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔