Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ مہلک وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا مزید 83 زندگیاں نگل گیا ۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 413 تک جا پہنچی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 164، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 6 ہزار 960، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 65 ہزار 980 اور بلوچستان 32 ہزار456 ہو چکی ہے ۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 550 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 942 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 ہزار 537 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 44 ریکارڈ کی گئی ہے۔