Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے
September 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہو گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ  53 ہزار 858، پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 498، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 764 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286، بلوچستان میں 32 ہزار 828 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 955 کیسز کی تعداد ہو چکی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 24 اور کے پی میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 482 ہو گئی۔ 4 ہزار 409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد  ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار788 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 117 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 484 مریض ونٹلیٹرز پر ہیں جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں 4 ہزار 663 مریض داخل ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔