Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد چل بسے
October 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد چل بسے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو چونسٹھ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 46 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 831 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 934 ہو گئی ۔ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 58 ہزار 697 ، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 190، خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 74 ہزار 260 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 590 کورونا کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 329 ، بلوچستان میں 32 ہزار 943 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 193 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.21 فیصد ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 51 ہزار 796 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 1 ہزار 24 مریض صحتیاب ہوئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔