Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے
September 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے باعث 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ  36 ہزار 888 ہو گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار 42 ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510 ، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، بلوچستان میں 32 ہزار 837 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 990 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار958 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک دن میں 10 ہزار 928 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ۔ 4 ہزار 967 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 4.58  فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔