Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے ایک روز میں 101 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے ایک روز میں 101 افراد جان کی بازی ہار گئے
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ایک روز میں 101 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز 3 ہزار 559 نئے کیسز سامنے آئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 637 ، پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 62 ہزار 402 اور بلوچستان میں 32 ہزار 248 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 99 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 228 کورونا کیسز کی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 39 ، سندھ میں 35 ، کے پی میں 25 ، بلوچستان اور اے جے کے میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔

این سی او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 543 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ، 6 ہزار 244 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔