Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان، شہریوں کی لا پرواہی سے گیسٹرو کا مرض بے قابو، 241 افراد اسپتال پہنچ گئے

ملتان، شہریوں کی لا پرواہی سے گیسٹرو کا مرض بے قابو، 241 افراد اسپتال پہنچ گئے
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان میں شہریوں کی لا پرواہی کےباعث گیسٹرو کا مرض بھی بے قابو ہو گیا۔ ملتان کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو سے متاثرہ 241 مریض لائے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ملتان میں گیسٹرو کا مرض بھی بڑھنے لگا، ملتان میں نشتر اسپتال سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 241 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 50 فصید سے زائد بچے شامل ہیں۔ طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گیسٹرو سے بچاؤ کے لئے غیر معیاری خوراک سے پرہیز کریں-

محکمہ صحت کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا نشتر اسپتال میں 75 مریض، چلڈرن اسپتال میں 110 مریض بچے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال شہباز شریف میں 25 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 149 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گیسٹرو کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے 7 سال تک ہیں۔