Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفر گڑھ، آگ نے آشیانہ جلا ڈالا، جھلس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ، آگ نے آشیانہ جلا ڈالا، جھلس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفر گڑھ میں آگ نے آشیانہ جلا ڈالا، جھلس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بستی پیر جہانیاں میں گھرمیں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعہ میں زندہ بچ جانے والے نوجوان نے سسرالیوں پر آگ لگانے کا الزام عائد کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔