Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار
September 6, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کے ذمہ داری نبھائیں گے۔

مصباح الحق نے کہا، جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں۔ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

وقار یونس نے کہا، مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم نے کہا، پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں۔

وسیم خان نے کہا، وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔