Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن لانگ مارچ کیلئے تیار ہے، فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن لانگ مارچ کیلئے تیار ہے، فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے، رانا ثنا اللہ
September 30, 2021 --- ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) لیگی رہنماء رانا ثنا اللہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن لانگ مارچ کے لئے تیار ہے، فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت کی خارجہ پالیسی اور مہنگائی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ حکومت نے 3 سال میں جو پالیسی اپنائی اس سے خارجہ محاذ کا بیڑہ غر ق ہوگیا۔

انہوں نے کہا ’’ایبسلیوٹلی ناٹ‘‘ وزیراعظم کا فراڈ تھا، اس کا یورپ نے زیادہ برا منایا۔ اقوام متحدہ میں قرار دادیں تیار ہورہی ہیں۔ دنیا افغانستان کے ساتھ پاکستان کو ملاکر سزا دینے کی تیاری کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی، پٹرول 5 روپے مہنگا ہوا تو لوگوں کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔ خدانخواستہ ہم بہت بڑے نقصان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ڈالر ایک سو ستر سے بڑھ گیا۔

رانا ثنا نے کہا وزراء ہمارے پاس بیٹھ کر سر پیٹتے ہیں عمران خان جو وزیر کہتے وہی بات دہراتے ہیں۔ سڑکیں جنہوں نے بنائیں وہی کرپشن کا بتائیں گے۔ مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بھی ہمارے ساتھ تیار تھی لیکن وہ اتحاد سے نکل گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔