Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز ملک میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز ملک میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک
October 12, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز ملک کی لاہور میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ ان کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نمازجنازہ میں شہبازشریف، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ نمازجنازہ میں وفاقی وزیر چودھری مونس الہی، سینیٹر اعجاز چودھری اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال بھی شریک ہوئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال اور عدلیہ، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نمازجنازہ کے موقع پرموجود تھے۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اس سے پہلے ملک پرویز کی رہائش گاہ پر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور دیگر ن لیگی رہنما بھی مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے۔ اظہارتعزیت کے لیے آئے مہمان قرآن خوانی بھی کرتے رہے جس کے بعد پرویز ملک کا جسدخاکی جنازہ گاہ کی طرف لے جایا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔