Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو کچھ بھی نہیں، شیخ رشید

مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو کچھ بھی نہیں، شیخ رشید
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو کچھ بھی نہیں۔

اتوار کے روز وزیرداخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ اداروں کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے۔ نوازشریف خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا خطے میں دہشتگردی ہے اور یہ لوگ جلسے کرنے جا رہے ہیں۔ کہا کہ خود بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھتے ہیں عوام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا پوری کوشش ہے قابو پایا جائے، پانچ بڑی کمپنیز کا آڈٹ کرانے جا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے ڈاکٹر قدیر کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی، کہا کہ ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، وفات پر افسوس ہے۔ ڈاکٹر صاحب کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔