Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم صفدر اور بلاول زرداری کو راہ فرار نہیں اختیار کرنے دیں گے، فرخ حبیب

مریم صفدر اور بلاول زرداری کو راہ فرار نہیں اختیار کرنے دیں گے، فرخ حبیب
October 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے مریم صفدر اور بلاول زرداری کو راہ فرار نہیں اختیار کرنے دیں گے۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اکاؤنٹس چھپانے نہیں دیں گے۔ ہر صورت پارٹی اکاؤنٹس کی تلاشی دینا ہو گی۔ ن لیگ سے سوال کیا جائے تو اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔ اب پتا لگے گا کتنے پاپڑ اور فالودے والوں کے پیسے آئے۔ اپوزیشن والے دم دما کر بھاگنے کی تیاری میں ہیں۔ فضل الرحمٰن نے بھی اپنی پارٹی کا آج تک کوئی حساب نہیں دیا۔

 فرخ حبیب بولے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ایک سب کمیٹی قائم کی ہے جسکا 25 اکتوبر کو اجلاس ہو گا۔ ہمارے فنانشل ایکسپرٹ اور چارٹر اکائونٹ 8 دن پیپلزپارٹی اور پھر 8 دن  ن لیگ کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کریں ۔ یومیہ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی اپ ڈیٹ قوم کے سامنے رکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا مریم اور بلاول اپنی رسیدیں دیں، دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈیٹ نہ لے آئیے گا۔ اصل کہانی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنے ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا۔ پارٹی اکائونٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کے کردار سامنے آئیں گے۔