Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکموں کو کام کر کے دکھانا ہو گا ، سست روی برداشت نہیں ہو گی ، وزیر اعلی پنجاب

محکموں کو کام کر کے دکھانا ہو گا ، سست روی برداشت نہیں ہو گی ، وزیر اعلی پنجاب
September 5, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا۔ سست روی برداشت نہیں ہو گی۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب  سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے پسماندہ علاقوں سے آئے 200 سے زائد افراد سے ملاقاتیں کیں، انکے مسائل سنے اور موقع پر ہی انکے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا عوام ہی میرا اثاثہ ہیں اللہ تعالی نے وزارت اعلی کا منصب عوام کے مسائل حل کیلئے دیا ہے۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،عوامی خدمت کا سفر رواں دواں ہے اور مزید تیزی سے آگے بڑھائینگے۔ الزامات لگائے والے پیچھے رہ گئے ہیں۔ نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور بڑھتا جائے گا۔

اس موقع پر ملاقات کیلئے آئے لوگوں کا کہنا تھا وزیر اعلی عثمان بزدار کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ یہ ہے نیا پاکستان جہاں عام آدمی کیلئے وزیراعلی آفس کے دروازے کھلے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی پی آر کے آگاہی کاؤنٹر  کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پمفلٹ اور تصویری کتابچے دیکھے۔