Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون، دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں پر غور

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون، دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں پر غور
September 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق باہمی سطح پر افغان صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور ہوا۔ دونوں جانب سے پاک، امارات شعبہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مختلف کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم منصب کو ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔