Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کا آخری روز جوش وجذبے سے منایا گیا

لاہور میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کا آخری روز جوش وجذبے سے  منایا گیا
November 23, 2020

ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کے ساتویں اور آخری روز ایوان اقبال لاہور میں  قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی،صوبائی وزرا راجہ بشارت،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال بھی شریک ہوئے،محفل سماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا  جس کے بعد نامور قوال ابو محمد فرید ایاز نے ہمنواؤں کے ہمراہ حمدیہ و  نعتیہ  قوالی سے سماں باندھ دیا۔

 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے محفل سماع میں گہری دلچسپی لی ،  حمدیہ اور نعتیہ  کلام غور سے سنا جبکہ حاضرین وجد وسرور میں قوالی سے محظوظ ہوتے رہے۔

 

قوالی نائٹ کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قوال ابو محمد فرید ایاز اور ہمنواؤں کو سٹیج پر جاکر  داد دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔