Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں موسلادھار بارش، متعدد شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

لاہور میں موسلادھار بارش، متعدد شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے
September 10, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

برساتی پانی سے تاجروں کو لاکھوں کا مال ناکارہ ہوگیا۔ لکشمی چوک میں ایک سوانچاس اور تاجپورہ میں ایک سوستائیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

رائیونڈ روڈ، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی ،سمن آباد، راج گڑھ، گڑھی شاہو، رچنا ٹاؤن، پرانا کاہنہ، داتا نگر، بہار کالونی، علامہ، قلعہ گجر سنگھ، ازمیر ٹاون، مصطفیٰ آباد، چائنہ اسکیم، سگیاں، مانگا منڈی، واہگہ ،باٹا پور ،شاہدرہ، کریم پارک، ڈیفنس ،والٹن روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ، موہلنوال  سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رنگ روڈ بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

بارش کے باعث لیسکو کے دو سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئےجس کی وجی سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ کاہنہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ چونگی امرسدھو میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سڑکیں تالاب کا نظارہ پیش کرنے لگیں۔ تاجروں کا لاکھوں کا مال ناکارہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔