Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں دوسرے دن بھی بارش، نشیبی علاقے زیرآب

لاہور میں دوسرے دن بھی بارش، نشیبی علاقے زیرآب
September 2, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں دوسرے دن بھی بارش، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

گلبرگ، کینٹ، لبرٹی، مین بلیوارڈ کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن میں بارش برسی، موسم خوشگوار ہو گیا۔ منچلے بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، لوگوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں متحرک رہیں۔

ادھر دوسری جانب شہر قائد کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

نارتھ ناظم آباد، لیاری اور اطراف کے علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، صدر، ناظم آباد، لیاقت آباد، گولیمار اور دیگر علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے۔

اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔