Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر غور
October 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں افغانستان اور خطے کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی ، وزرائے خارجہ، داخلہ، دفاع، خزانہ اور اطلاعات بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا اجلاس میں ملکی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تمام ملکی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔