Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
October 15, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں شرکت کے لیے چارٹرڈ طیارے سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوا۔ 

قومی اسکواڈ کی لاہور ائیرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہوئی، ٹیم دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کرے گی۔ اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں، اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی جا رہی ہیں۔

کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں اپنے آخری ٹریننگ سیشن میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں ایکسرسائز، فزیکل ٹریننگ سمیت باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انگلینڈ میں ہونے والے دوسرے ایڈیشن کا پاکستان چیمپئن پاکستان رہا۔ پاکستان نے اس ایونٹ میں مسلسل دوسری بار فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قوم کی دعائیں اور کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی ٹیم سری لنکا کو 8 وکٹ سے دھول چٹا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمران خان کی طرح فاتح ٹرافی اٹھانے کی یونس خان کی خواہش پوری ہوئی۔