Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیخلاف شدید احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیخلاف شدید احتجاج
October 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن کی نعرے بازی، احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ احتجاج کے دوان اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اوراحتجاج پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔