Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب
September 19, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن پر تنقید بڑھی تو اپوزیشن ادارے کے دفاع میں آ گئی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے جواب دیا۔ مفاد پرست لٹیروں کا ٹولا گھٹیا سیاست سے باز نہیں آسکتا۔

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان بیان بازی روز پکڑ گئی، لیگی ترجمان نے الیکشن کمیشن سےوفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمشن اور ارکان پارلیمان کے سوال کا جواب حکومت کے پاس نہیں۔ الیکشن کمشن کے ارکان کو بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔ آرٹی ایس کی پیداوار وزراء بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ فار ن فنڈنگ کیس میں مرضی کا فیصلہ لینے کی کوشش ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب کے الزامات پر شہباز گل نے بھی ردعمل دیا کہا مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں۔ مفاد پرست لٹیروں کا ٹولا گھٹیا سیاست سے باز نہیں آسکتا۔ اداروں پر ہرزہ سرائی نااہلوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ ن اہل لیگ علاقائی جماعت بن چکی ہے، پنجاب کے عوام تک نے نااہل لٹیروں کو مسترد کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔