Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراق کے وزیر دفاع دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

عراق کے وزیر دفاع دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ عراقی سفارتخانے میں عشائیہ میں شرکت کی۔

جمعہ عناد سعدون کا عراقی سفارتخانے میں عراقی سفیر حامد عباس لافتا، دیگرسفارتکاروں اور دفاعی اتاشی نے استقبال کیا۔

عراقی وزیر دفاع نے عرب ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ عراقی سفارتخانہ میں وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عراقی سفیر فرداً فرداً مہمانوں سے ملے۔

92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں عراقی وزیر دفاع نے پاک،عراق تعلقات کو تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی قرار دیا۔ معزز مہمان نے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستانی اعلی سیاسی و فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔