Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے، ان کے عمل کو دیکھیں گے ، جو بائیڈن

طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے، ان کے عمل کو دیکھیں گے ، جو بائیڈن
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے بلکہ ان کے عمل کو دیکھیں گے۔

جوبائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ افغانستان میں داعش خراسان کی کمر توڑ دی ۔ افغانستان سے انخلا سول اور فوجی قیادت کا متفقہ فیصلہ ہے۔ ڈیڈ لائن ختم ہو جاتی تو طالبان کو ہمارے فوجیوں پر حملوں کا حق ہوتا۔ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے طالبان سے معاہدہ ہو چکا تھا۔ افغانستان میں بیس سال تک روزانہ تیس کروڑ ڈالر خرچ ہوتے رہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا آج افغانستان میں ہماری 20 سالہ موجودگی ختم ہو گئی۔ اپنے کمانڈرز اور ان کے ماتحت کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گزشتہ 17 دنوں میں امریکی فوج نے تاریخی ہوائی آپریشن کیا۔ انخلا آپریشن کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا۔ جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان کے لیے محفوظ راستہ یقینی بنایا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری طالبان سے سفری آزادی کی توقع رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ امریکی وزیرخارجہ کو اتحادیوں سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔