Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طالبان ایران جیسا نظام حکومت اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ

طالبان ایران جیسا نظام حکومت اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان ایران جیسا نظام حکومت اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ترین قیادت سپریم لیڈر کہلائے گی۔ ہیبت اللہ اخونزادہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہوں گے۔ گیارہ سے 72 افراد پرمشتمل سپریم کونسل کے سربراہ قندھار سے فرائض سرانجام دیں گے۔ اخونزادہ اس وقت قندھار میں ہیں اور وہ طویل عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔