Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صہیب مقصود ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 سے آؤٹ، شعیب ملک ٹیم میں شامل

صہیب مقصود ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 سے آؤٹ، شعیب ملک ٹیم میں شامل
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کمر میں تکلیف کی بنا پر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 سے آؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ سینئر کھلاڑی شعیب ملک ٹیم میں شامل ہوگئے۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف نے صہیب مقصودکی انجری کا جائزہ لیا اور قومی کرکٹر کو آرام کا مشورہ دیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے بدقسمتی سے صہیب مقصود ورلڈ کپ سے باہر ہو گئےہیں، انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہت محنت کی تھی، ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ، کھلاڑی اتوار سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے اپنے پہلے ورلڈ کپ کو پرفارمنس سے یادگار بنانے کی کوشش ہو گی، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز 17 اکتوبرسے ہو گا، قومی ٹیم 24 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔