Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخوپورہ، نواب کوٹ میں دوران ڈکیتی لڑکی سے ملزمان کی مبینہ زیادتی

شیخوپورہ، نواب کوٹ میں دوران ڈکیتی لڑکی سے ملزمان کی مبینہ زیادتی
September 18, 2021 --- ویب ڈیسک

شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں نواب کوٹ کے علاقے میں دوران ڈکیتی جواں سالہ لڑکی سے ملزمان کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

محنت کش میاں بیوی رو رو کر بیٹی کی بخشی کی التجا کرتے رہے لیکن ملزموں نے ایک نہ سنی۔ ڈاکوں نے شور مچانے پر متاثرہ لڑکی کے ماں باپ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے وقت گھر کا سارا سامان بھی ساتھ لے گئے۔

ادھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔