Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، 6 گرفتار

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، 6 گرفتار
September 11, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسوخیل میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا  تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا گیا، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔