Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی

شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی
September 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی۔

وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے، واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کر لی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائیگا۔ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔ نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہو گی۔ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔