Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی پالیسی پر تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو افغانستان پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے کو روکنے کیلئے متحرک ہے۔ پاکستان امریکا سے معاشی ، تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہشند ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔