Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود قریشی کی برطانیہ میں " پاکستان ہاؤس " کی تقریب میں شرکت

شاہ محمود قریشی کی برطانیہ میں " پاکستان ہاؤس " کی تقریب میں شرکت
September 27, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانیہ میں پاکستان ہاؤس آمد، کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی برطانوی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے "مباحثے" کا انعقاد خوش آئند ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں "پاکستان ہاؤس" میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے " پاکستان ہاؤس" کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی برطانوی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی برطانوی رہنماؤں کو پاکستان ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اُجاگر کرنے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں ٹھوس شواہد پر مبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے۔ ڈوزئیر میں بھارتی قابض افواج کے سنگین زائد جنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے "مباحثے" کا انعقاد خوش آئند ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔