Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی او آر بنالیے

سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی او آر بنالیے
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی نے پہلے اجلاس میں ٹی او آر بنالیے۔ انسانی حقوق کے وزیر کے دفتر کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

2018ء کے سینیٹ انتخابات ووٹوں کی خریداری کی تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر پر مشتمل کمیٹی نے ٹی او آر اور انسانی حقوق کے وزیر کے دفتر کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی نے میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے والے صحافی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کمیٹی ان لوگوں سے یہ بھی درخواست کرے گی کہ جن کو اس واقعہ کی پہلی معلومات یا معلومات ہو اس کمیٹی کو تحریری طور پر یا ذاتی طور پر شیئر کریں۔

وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ خریدے گئے ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے کون تھے اور جنہوں نے مبینہ طور پر ایم پی اے کے ووٹوں کی خریداری کے لئے رقم فراہم کی تھی۔

بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ایم پی ایز کی کمیٹی کے سامنے طلبی بھی ہوگی، کمیٹی ایف آئی اے، آئی بی اور انٹی کرپشن کی معاونت لے گی جبکہ ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔