Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل ، شواہد جمع کرانے کیلئے ن لیگ کو مزید وقت مل گیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل ، شواہد جمع کرانے کیلئے ن لیگ کو مزید وقت مل گیا
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن نے شواہد جمع کرانے کیلئے ن لیگ کو مزید وقت دیدیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے 2018 سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار مرتضی جاوید عباسی وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

مرتضی جاوید عباسی نے انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو آنے کے بعد اراکین اسمبلی خیبرپختونخواہ کو برا بھلا کہا جا رہا ۔ پرویزخٹک اور اسد قیصر معاملے میں ملوث تھے۔ معاملہ ہارس ٹریڈنگ کے دائرے میں آتا ہے ۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں بھی جن لوگوں نے ووٹ دیے ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی بولے باپ جیت جائے تو الیکشن شفاف اور بیٹا جیت جائے تو الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ یہاں کوئی بھی شکست ماننے کو تیار نہیں۔ کمیشن نے سماعت نو مارچ تک ملتوی کر دی۔