Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائیکورٹ میں کوٹہ سسٹم کی میعاد ختم ہونے کے باوجود تقرریوں پر وفاقی حکومت کا جواب جمع

سندھ ہائیکورٹ میں کوٹہ سسٹم کی میعاد ختم ہونے کے باوجود تقرریوں پر وفاقی حکومت کا جواب جمع
September 17, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں کوٹہ سسٹم کی میعاد ختم ہونے کے باوجود تقرریوں کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا۔

کوٹہ سسٹم کی معیاد ختم ہونے کے باوجود تقرریوں کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ کوٹہ سسٹم انیس سوتہتر کے آئین کے آرٹیکل ستائس کے تحت پہلے دس سال کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ انیس سو پچیاسی کے بعد کے بعد بتدریج کوٹہ سسٹم میں صدارتی آرڈیننس کے تحت توسیع کی جاتی رہی ہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی جانب سے سفارشات کے باوجود کابینہ نے اس پر اٹارنی جنرل سے رائے طلب کی۔ اب وزیر اعظم کی منظوری کا انتظار ہے۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ کوٹہ سسٹم وفاق کے تمام یونٹس کے لوگوں کو ملازمت اور ترقیوں میں مساوی حصہ دینے کے لئے رائج کیا گیا۔ چاروں صوبوں کے بعد گلگت بلتستان کے لئے بھی چار فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست غیر ضروری ہے مسترد کی جائے تاہم عدالت نے وفاقی حکومت کے جواب پر درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔