Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلیکٹڈ حکومت نے 20 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کیا، بلاول بھٹو

سلیکٹڈ حکومت نے 20 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کیا، بلاول بھٹو
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، سلیکٹڈ حکومت نے 20 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کیا۔ 

ہفتہ کے روز اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، تبدیلی سرکار عوام سے روٹی کپڑا چھین رہی ہے۔ ملک میں غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پیپلز پارٹی ہی موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ ہمارے نوجوان اس مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ آنے والا وقت عوام کا ہے اور عوامی حکومت ہو گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے آج ملتان میں مصروف ترین دن گزارا۔ وفات پانے والے پارٹی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔